ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام ، ایل پی جی و غیر قانونی سلنڈرز کی دکانیں طے شدہ وقت کے مطابق بند رہیں گی

محرم الحرام ، ایل پی جی و غیر قانونی سلنڈرز کی دکانیں طے شدہ وقت کے مطابق بند رہیں گی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تمام ڈویژنز کے ایس ڈی پی اوزنے  اجلاس میں شرکت سید علی ناصر رضوی نے  افسران کو محرم ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔

ڈی آئی جی آپریشنز  کا کہنا تھا کہ  تمام افسران مجالس وجلوس منتظمین سے مسلسل رابطہ میں رہیں،خواتین مجالس میں لیڈیز پولیس اہلکار تعینات کی جائیں،مجالس وجلوسوں پر چھت  ڈیوٹی لازمی لگائی جائے،مجالس و جلوسوں کے اوقات کار پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔سکیورٹی پلان کے مطابق نفری تعینات کریں اور میٹل ڈیٹیکٹرز، واک تھرو گیٹس، خاردارتاروں ودیگر حفاظتی انتظامات خود چیک کریں۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا کہ سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضرافسران واہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کرمجالس و جلوسوں کے اطراف روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے۔ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز تواتر کے ساتھ جاری رکھے جائیں۔مجالس وجلوسوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی بھی یقینی بنائی جائے۔مجالس و جلوس کے راستے میں آنے والی ایل پی جی و غیر قانونی سلنڈرز کی دکانیں طے شدہ وقت کے مطابق بند رکھی جائیں۔