ویب ڈیسک:اسپینی روڈ پر دھماکہ بم کا نہیں بلکہ سیورج پایپ لائن میں گیس بھر جانے سے ہوا ہے۔
ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق پولیس بی ڈی ٹیم نے فوری طور دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکھٹے کئے۔ سیورج لائن کے گیس دھماکے میں ایک راہ گیر معمولی زخمی ہوا ہے۔ ترجمان نے میڈیا سے اپیل کی کہ ایسی خبروں سے پہلے تصدیق کرائی جائے تا کہ عوام میں خوف و ہراس نہ پھیلے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں خبر آئی تھی کہ کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر پولیس کے گھوڑ سوار دستہ کے گشت کے دوران زور دار دھماکہ ہو گیا۔ دھماکہ کے نتیجہ میں ایک گھوڑ سوار پولیس اہلکار زخمی ہوا تاہم ترجمان بلوچستان پولیس نے بم دھماکے کی تردید کی ہے۔