ویب ڈیسک: غریب پورہ کے مقام پر دریائے راوی میں نوجوان ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔
تھانہ گڑھ کے علاقہ چک غریب پورہ کے مقام پر احمد علی نامی لڑکا دریائے راوی میں نہارہاتھاکہ اچانک تیز لہروں کی نذر ہوگیا۔ متاثرہ احمد 53/4 ٹکراکارہائشی تھا، اہل علاقہ نے اپنی مددآپ کے تحت لاش تلاش کرلی۔ نوجوان احمد علی کی اچانک موت پروالدین غم سے نڈھال ہوگئے۔