عابد چودھری : ڈی ایس پی ٹریفک ماڈل ٹاون کا ناکوں پر موجود وارڈنزکوروزانہ پچاس اورپٹرولنگ افسران کو تیس چالان کرنے کا حکم کم چالان ہونے پر چھٹی بند اور دفتر پیشی ہونے لگی۔
ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کی جانب سے جاری کردہ وائرلیس میسج میں کہا گیا ہے ناکہ پر موجود وارڈنز روزانہ کی بنیاد پر 50 چالان کریں گے جبکہ پٹرولنگ افسران روزانہ 25 سے30 چالان کریں گے۔وائرلیس میسج کے مطابق 25سے کم چالان کرنے والے وارڈنز رات آٹھ بجے پیش ہوں گے اور جو چالان نہیں کرے گا اسے ریسٹ بھی نہیں دیا جائے گا۔ جو وارڈنز بیٹ افسران اور پٹرولنگ افسران کم چالان کریں گے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کئے جائیں گے۔کم چالان کرنے پرروزانہ ڈی ایس پی دفتر پیشی سے وارڈنز مایوسی کاشکار ہونے لگے۔