ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور یونیورسٹی؛شرمناک واقعے میں ملوث تمام افراد سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا،محسن نقوی

Mohsin Naqvi, Bahawalpur University scandal, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بہاول پور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں منشیات اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی اطلاعات کو المناک قرار دیتے ہوئے اس صورتحال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور  اس شرمناک واقعے میں ملوث تمام افراد سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

پیر کی سہ پہر سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاونٹ سے ایک پوسٹ میں نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا : اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منشیات فروشی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی المناک خبر سے دلی دکھ ہوا۔ صوبائی سیکرٹری اور دو ڈی آئی جیز سمیت اعلیٰ سطح کی 3 رکنی ٹیم 72 گھنٹے میں انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور اس شرمناک واقعے میں ملوث تمام افراد سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ آئیے ایک محفوظ اور اخلاقی طور پر درست معاشرے کے لیے کوشش کریں۔