ویب ڈیسک: پاکستان کا مقبول ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو اب بھارتی چینل میں بھی نشر کیا جائیگا۔ ڈرامے میں عائزہ خان ، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمن قمر کے تحریر کیے گئے ڈرامے میرے پاس تم ہو ، جو کہ 2019 میں نشر ہوا۔ یہ بلاک بسٹر ڈرامہ جس کی 4 برس بعد بھی مقبولیت ویسی ہی ہے۔ پاکستان کا مقبول ترین ڈرامہ میرے پاس تم ہو اب بھارتی چینل پر بھی نشر کیا جا رہا ہے۔
What happens when you feel money CAN buy happiness?
— Zindagi (@Zindagi) July 21, 2023
Here's a glimpse of the much-awaited show! #MerePaasTumHo, Coming Soon on Indian Television screens! MPTH#ZindagiOnTv#MerePaasTumHo #HumayunSaeed #AyezaKhan #AdnanSiddiqui pic.twitter.com/dFDHdqiIhQ
اس ڈرامے میں عائزہ خان نے ایک منفی کردار ادا کیا۔ عائزہ نے مہوش نامی خاتون کا کردار ادا کیا جو کہ اپنے شوہر دانش (ہمایوں سعید) سے بے وفائی کرتی ہے۔ اس ڈرامے میں عدنان صدیقی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ اس ڈرامے کے بے مثال ڈائیلاگز نے ایسے مزید کامیاب بنا دیا.
ڈرامے کو جہاں بے حد پذیرائی ملی وہی بہت سے حلقوں نے ڈرامے کے ڈائیلاگز کے خلاف آواز بھی اٹھائی ۔ کہ جس میں ایک عورت کے روپ کو بے حد منفی انداز سے پیش کیا گیا۔ اس تنقید کے باوجود بھی ڈرامے کی نشر کی جانے والی آخری قسط کو تقریبا اب تک 7 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔