ویب ڈیسک: چین کی سنگھوا یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم نے ٹرائیبو الیکٹرک نینو جنریٹر نامی آلے کو استعمال کرتے ہوئے بارش کے قطروں کی توانائی سے بجلی بنانے کا تجربہ کیا ہے جو کامیاب رہا ہے۔
اس عمل میں مائع اور ٹھوس مادے کے درمیان اتصال سے بجلی پیداکی جا سکتی ہے ،یہ جنریٹر عام طور پر لہروں سے بجلی پیدا کرنے میں استعمال ہوتاہے۔
اب تک برساتی پانی کی مدد سے بجلی بنانے والے ٹی ای این جیز تکنیکی خامیوں کیوجہ سے بڑے پیمانے پر استعمال نہیں کیے جا سکتے تھے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ شمسی پینلز کو استعمال میں لا کر اس طرح کی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔
یونیورسٹی کے پروفیسر زونگ لی نے کہا کہ ان کی ٹیکنالوجی میں سولر پینل کے ڈیزائن کو اس طرح سے بنایا جاتا ہے کہ وہ پانی کے قطروں کی توانائی سے بھی بجلی بنا سکے۔بارش کے قطروں سے توانائی حاصل کرنیوالا پینل ایک دوسرے سے جڑے ہونے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وہ تحقیق جس میں بجلی بنانے کے حوالے سے پیشرفت کی تفصیل دی گئی ہے اسے بارش کے قطروں کی مدد سے بڑے پیمانے پر بجلی کی تیاری کا عنوان دیا گیا، آئی انرجی نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔