ویب ڈیسک: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 14 نرسنگ کالجز کی پرنسپل تعینات کرنے کا عمل شروع کردیا۔
کالج آف نرسنگ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی پرنسپل کیلئے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ لیڈی وپنگڈن کالج آف نرسنگ کی پرنسپل کیلئےبھی درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ نرسنگ کالجز کی پرنسپل کی سیٹوں پر تعیناتی کیلئے درخواستیں وصول کر لی گئیں ۔
نرسنگ کالجز میں پرنسپل کی سیٹیں کافی عرصہ سے خالی پڑی ہیں ۔ نرسنگ کالجز میں پرنسپل نہ ہونے سے درس و تدریس کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔