ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کپاس کی ریکارڈ فصل؛ کسان کو پورا معاوضہ دلائیں،محسن نقوی کی ملتان میں انتظامیہ کو ہدایت

Mohsin Naqi asks the Commissioners to help farmers get recommended price for their cotton yield, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب میں کپاس کے زیر کاشت رقبے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، تقریباً 50 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت کی گئی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کپاس کے زیر کاشت رقبے میں اضافے پر کاشتکاروں، محکمہ زراعت اور انتظامیہ کی انتھک محنت کو سراہا اور مبارکباد دی اور کہا کہ کپاس 8500 روپے من سے کسی صورت کم پر فروخت نہیں ہونی چاہیئے۔

محسن نقوی نے یہ باتیں ملتان کے سرکٹ ہاؤس میں اہم اجلاس  گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس میں کپاس کی پیداوار اور زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ نقصان پہنچانے والے کیڑوں سے کپاس کو بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعلی محسن نقوی نے تمام کمشنرز کو کپاس کی فروخت مقررہ نرخ پر یقینی بنانے کا ٹاسک دے دیا۔

محسن نقوی نے زور دے کر کہا کہ کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دلایا جائے گا۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران فیلڈ وزٹ جاری رکھیں۔

اجلاس میں سیکرٹری زراعت نے کپاس کی موجودہ فصل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،سیکرٹری زراعت، کمشنر ملتان ڈویژن، آر پی او ملتان،سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب، میاں نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن کراچی اللہ دتہ عابد اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔
صوبائی وزیر اطلااعات عامر میر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز آبپاشی، لائیوسٹاک، خوراک، اطلاعات، خزانہ، تمام ڈویژنل کمشنرز و آر پی اوز، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، شاہد ستار، چیئرمین پاکستان کارپ پروڈکشن ایسوسی ایشن رؤف الرحمن، چیئرمین کارپ لائف پاکستان عاطف کمال، ماہر پیسٹی سائیڈ سعد اکبر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد اور متعلقہ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

 دریں اثنا پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے کپاس کی ریکارڈ کاشت کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ  31 سال بعد اعلیٰ معیار کپاس کی فصل دیکھنے کو ملی جس کا کریڈٹ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔