ویب ڈیسک: راولپنڈی میں چکری روڈ پر واقع گاوں چورہ میں دو بچے دریائے سواں میں ڈوب گئے۔
فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا، بچوں کی لاشیں تلاش کرنے کا کام جاری ہے۔
دریائے سواں میں بارشوں کی وجہ سے آج کل پانی بڑھا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ضلعی انتظامی اداروں کی طرف سے عوام کو بار بار خبردار کیا جا رہا ہے کہ بچوں کو ندی نالوں اور دریاوں کے قریب نہ جانے دیں اور خود بھی بلا ضرورت دریاوں، ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔