سٹی42: بجلی کی قیمتوں سے سب سے زیادہ متاثر کون ہو رہا ہے،سنگل فیز والے صارفین یا تھری فیز والے؟ موجودہ حکومت کے دوران بجلی کی قیمتوں میں کتنی بار اضافہ ہوا؟ بجلی استعمال کرنے کے پِیک آورز تبدیل ہو کر کیا سے کیا ہو گئے؟ اگر بجلی کے استعمال کی ایک سلیب کراس ہو جائےتو دوسرے سلیب میں داخل ہونے کے بعد بجلی کی قیمت پر کتنا امپیکٹ ہوتا ہے؟ نان پیک آورز کونسے ہیں؟ ون فیز اور 3 فیز میٹرز کی فیس بڑھا دی گئی۔
ٹی وی فیس کے بعد اب ریڈیو فیس بھی بلوں شامل کر دی گئی ہے
ٹیرف میں7.50روپے تک اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت کیا ہوگی؟ مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ماہانہ ایک سے100 یونٹ تک کا ٹیرف3 روپے اضافے سے16.48 روپے ہوجائے گا
ماہانہ101 سے200 یونٹ تک کا ٹیرف4 روپے اضافے سے22.95 روپے ہوجائے گا
ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف5 روپے اضافے سے27.14 روپے ہوجائے گا
ماہانہ301 سے400یونٹ کا ٹیرف6.50 روپے اضافے سے32.03روپے ہوجائے گا
ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے35.24روپے ہوجائے گا
ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے36.66روپے ہوجائے گا
ماہانہ501 سے600 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے37.80روپے ہوجائے گا
ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف7.50 روپےاضافے سے 42.72 روپے ہوجائے گا
سیلز ٹیکس کے بعد زیادہ سے زیادہ فی یونٹ ٹیرف50.41 روپے ہوجائے گا
ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ3.95 روپے برقرار رہے گا
ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا
ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا
ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے فی یونٹ10.06روپے برقرار رہے گا