ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کے بقایا جات میں ایک سال کے دوران دوگنااضافہ، 50 ارب روپے پھنس گئے

LESCO recovery targets could not be achieved, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لیسکوکےریکوری کی مدمیں50ارب روپے پھنس گئے۔  ایک سال میں واجب الادارقوم 163سےبڑھ کر213ارب تک پہنچ گئیں۔
کمپنی کی ناقص پالیسیوں سےاربوں کےواجبات وصول نہ کئےجا سکے۔ کمپنی بلنگ و ریکوری کی تمام کیٹیگریز کےاہداف حاصل کرنےمیں ناکام ہو گئی۔  لیسکو کی ریکوری سے متعلق  دستاویزات کے مطابق  ایک سال میں واجب الادارقوم 163سےبڑھ کر213ارب تک پہنچ گئیں۔
ریکوری میں کمپنی کو سب سے زیادہ خسارہ متنازعہ بلوں کی مد میں ریکارڈ کیا گیا۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اووربلنگ ، غلط یونٹس چارج ہونیوالےبلوں میں17ارب کااضافہ سامنےآیا، متنازعہ بلوں کی رقم 14 سے بڑھکر 31 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
حکومت کی سبسڈی کی مد میں 5 ارب کی ریکوری میں رکاوٹ بنی۔ کنکشن منقطع کرنے سے 3 ارب روپے ریکوری کی مد میں ڈوب گئے۔ رننگ ڈیفالٹرز کی بلوں کی رقم 13 سےبڑھکر 21 ارب روپے تک پہنچ گئی۔