جمال الدین جمالی: تھانہ شادمان نزر آتش کرنے اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں عدالت نے میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے محمود الرشید کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
انہیں آج جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔میاں محمود الرشید خود چل کر کمرہ عدالت پہنچے۔
22 جولائی کو میاں محمود الرشید جیل میں دل کی تکلیف ہوئی تھی، ان کو پی آئی سی میں ضروری ٹیسٹوں کے لئے لے جایا گیا اور بعد ازاں واپس کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا مین بعض لوگوں نے ان کی موت کی افواہ بھی پھیلا دی تھی۔ جس کے بعد اتوار کی شام چھ بجے جیل میں محمود الرشید نے اپنا وڈیو پیغام ریکارڈ کر کے جیل حکام کے زریعہ ریلیز کیا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ صحیح سلامت میں۔
میاں محمود الرشید ن کے وکیل نے آج عدالت سے استدعا کی کہ ہسپتال سے ان کی بیماری کی رپورٹ منگوائی جائے۔
فاضل جج نے اس درخواست کے جواب میں کہا کہ عدالت نے علاج اور میڈیکل کا حکم پہلے ہی دے رکھا ہے، جیل حکام علاج کرا رہے ہیں۔ پی آئی سی سے تازہ رپورٹ آپ خود جا کر لے سکتے ہیں عدالت کو ان معاملات میں نہ ڈالیں۔