ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 راجن پور، دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال،فلڈ ریلیف کیمپ بن گئے

Rajanpur administration prepared for possible flood in River Sindh, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  خُرم شہزاد بُھٹہ: راجن پور میں دریائے سندھ کے اندر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر بینظیر شہید پُل جھوکا گارد کے مقام پر پہلا فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔

 اے ڈی سی آرعلی عاطف نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر  عوام کو ممکنہ سیلاب سے بچانے کے لئےتمام تر انتظامات مکمل ہیں، 
 اس وقت دریائے سندھ  میں کوٹ مٹھن سکے مقام پر 2لاکھ 70ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ ہے، 
کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو1122، لائیو سٹاک، ہیلتھ سمیت تمام محکمہ الرٹ ہیں۔

 اے ڈی سی آرعلی عاطف نے بتایا کہ راجن پور میں محکمہ ریونیو کا عملہ بھی فیلڈ میں موجود ہے۔