سندھ میں شدید بارشوں کے باعث عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

24 Jul, 2022 | 10:26 PM

Imran Fayyaz

 ( ویب ڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارش کے باعث سندھ حکومت نے کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ٹویٹ پرعام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارش کے باعث سندھ حکومت نے کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔

  واضح رہے کہ کراچی میں محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی سچ ثابت ہوئی صبح سے کراچی میں وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ، کراچی میں صبح سے شام تک کہاں کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیئے سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں ریکارڈ کی گئی ۔

مزیدخبریں