ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کابینہ کی حلف برداری پر پرویز الٰہی کا رد عمل

پنجاب کابینہ،پرویز الہی،سپیکر اسمبلی،وزراء،سٹی42
کیپشن: چوھدری پرویز الہی،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پنجاب کابینہ کی حلف برداری پر سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ جہازی سائز کی کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کیلئے پنجاب حکومت کے خزانے کا منہ کھول دیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کاکہناتھا کہ ہر تین میں سے ایک شخص کو وزیر بنا دیا گیا ہے، آج کابینہ کا حلف کسی مذاق سے کم نہیں، تریسٹھ وزرا یا وزیر کے برابر مراعات دے کر ٹرسٹی وزیراعلیٰ سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

غیر آئینی اقدامات کے مرتکب ہونے والے ان حکمرانوں پر توہین عدالت بھی لگنی چاہئے۔ ان کاکہناتھا کہ پنجاب کابینہ کی حلف برداری اور کابینہ کا یہ سائز بھی ان حکمرانوں کو نہیں بچا سکتا۔