(ویب ڈیسک)ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کی سپر یم کورٹ میں سماعت کے معاملے پر ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان سپریم کورٹ کیس سے متعلق مشاورت ہوئی، دونوں رہنماؤں میں فل بینچ پٹیشن دائر کرنے سے متعلق بھی مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر آگے بڑھنے کا اتفاق کیا، چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ کر قومی حکومت میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے مزید مشاورت ہوگی۔