یونیورسٹی میں تقریب کے دوران فائرنگ،3 افراد قتل

24 Jul, 2022 | 05:46 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) فلپائنی دارالحکومت منیلا کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ سے3 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی کےمطابق فائرنگ کا غیرمعمولی واقعہ ’اتینیو ڈی منیلا یونیورسٹی‘ میں پیش آیا۔قانون کےطلبا اپنی فیملیز کےہمراہ گریجویشن تقریب کےلئےیونیورسٹی میں جمع تھےجبکہ سپریم کورٹ کےچیف جسٹس کو بھی تقریب میں شرکت کرنا تھی۔فائرنگ کےنتیجےمیں سابق میئرروز فیوریگے، اسسٹنٹ سمیت ہلاک ہوگئےجبکہ یونیورسٹی کا ایک گارڈ بھی مارا گیا۔

مقامی حکام کےمطابق واقعہ بظاہرٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔فائرنگ میں ملوث شخص کومقامی چرچ کےقریب سےگرفتارکرلیا گیا ہے۔چاؤ تیاؤ نامی ملزم سے 2 ہینڈ گنز اور ایک سائلنسر برآمد ہوا ہے۔ملزم کی سابق میئر روز فیوریگے کےساتھ قانونی تنازعات کی طویل تاریخ ہے۔

مزیدخبریں