(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کا شمار ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے ،انہوں سے بہت سی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ اُنہیں سیف علی خان سے شادی کرنے پر وارننگ دی گئی تھی، کہا گیا تھا کہ سیف سے شادی مت کرو، آپ کا کیریئر ختم ہو جائے گا، کوئی بھی شادی شدہ خواتین کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔
سوشل میڈیا پر کرینہ کپور کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ سیف علی خان سے شادی کے وقت بہت سے لوگوں نے منع کیا۔
اپنے ردِعمل کے بارے میں کرینہ کپور نے مزید کہا کہ میرا رویہ ایسا تھا، یہ ٹھیک ہے،شادی ہوئی تو کیا ہوا اگر وہ میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تو میرے ساتھ کام نہ کریں، اگر مجھے کام نہیں ملا تو میں گھر بیٹھ کر کچھ اور کروں گی۔
خیال رہے کہ سیف علی خان کی پہلی شادی امریتا سنگھ سے ہوئی تھی جن سے اُن کی ایک بیٹی سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہے جبکہ اُنہوں نے دوسری شادی کرینہ کپور سے کی جن میں اُن کے 2 بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔