(سعید احمد)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی کوششوں سے سال 2020 تک لاہور ڈویژن کے 167 ملازمین کو گریجویٹی اور انکیشمنٹ کی ادائیگی کی گئی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق خصوصی کاوشوں سے ریلوے کے 62 ریٹائرڈ ملازمین کو انکیشمنٹ کی مد میں 2کروڑ 6 لاکھ 76 ہزار 212 روپے اور 105 ریٹائرڈ ملازمین کو گریجویٹی کی مد میں 10 کروڑ 82 لاکھ 44 ہزار 148 روپے ادا کر دیے گئے ہیں۔
اس موقع پر ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر لاھور سید فیضان عباس نے کا کہنا تھا کہ 2020 تک تمام انکیشمنٹ اور گریجویٹی کے Dues کلیئر کر دیے ہیں. ممبر فناس کاشف نور اور ایف اے اینڈ سی اے او ضیاء الاسلام نیازی کا کہنا تھا ہمیں جونہی فنڈز ملیں گے دیگر بقایا جات بھی فوراً ادا کر دیۓ جائیں گے۔