حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی، جماعت اسلامی نے طبل جنگ بجا دیا

24 Jul, 2022 | 02:55 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کے خلاف جنگ کا اعلان کر  دیا۔

سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ 9 سالوں میں خیبر پختونخوا میں کچھ نہیں بدلا، خیبر پختونخوا بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہے، عوام کو کسی قسم کا تحفظ حاصل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سلیکشن کے بجائے صاف و شفاف الیکشن کی ضرورت ہے، لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ یہاں عہدے کے لیے سینیٹر اور  ممبران اسمبلی کو خریدا جاتا ہے۔

امیر  جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور  پی ٹی آئی عوام کے لیے نہیں ہیں، آج سے میرا موجودہ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے کیونکہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے غریب تباہ ہو  رہا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو قومی مسائل اور غریبوں کا کوئی احساس نہیں ہے، موجودہ حکمران اور  پی ٹی آئی سب اپنے ذاتی مفاد کے لیے لڑ رہے ہیں۔

مزیدخبریں