(ویب ڈیسک)حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر ن لیگ کی جانب سےلاہور لبرٹی چوک پر جشن کا اہتمام کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس کا صارفین کی جانب سے خوب مذاق اڑایا جارہا ہے، مضحکہ خیز ویڈیو میں نے مسلم لیگ ن کے جلسے آنے والوں کو بھی محفوظ کیا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ رات لاہور لبرٹی گول چکر پر بڑی سکرین نصب کرنے کے ساتھ ساتھ سٹیج بھی سجایا گیا،حمزہ شہباز کی وزیراعلیٰ پنجاب کامیابی اور یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ پارٹی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں آئین، جمہوریت، ووٹ کی عزت اور حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔
جلسے کی ایک مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے،تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے آفیشل ٹوئٹ اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے لکھا کہ' مسلم لیگ ن کو اپنے فلاپ جلسوں میں ہجوم لانے کے لئے کامیڈین کی ضرورت کیوں ہے جبکہ ان کی اپنی اعلیٰ قیادت روزانہ مفت کامیڈی پیش کرتی ہے'۔
واضح رہے کہ رات گئے جلسے میں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کاکہناتھا کہ عمران خان کی عادتیں ایسی ہیں کہ وہ جیل نہیں کاٹ سکتا تاہم قدرت نے اگر ہمیں موقع دیا تو انہیں جیل میں بھجوا کر دم لیں گے، عمران خان نے اپنی کشتی ڈوبتی دیکھ کر فرح گوگی کو باہر بھگا دیا۔