(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عدلیہ پر تنقید کرنے پر مسلم لیگ ن کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ 100 پیاز اور 100 چھتر کا محاورہ جیسا ن لیگ پر صادق آتا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے، ن لیگ نے اسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا ہے، آپس میں طے کیا ایک پرو اسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا۔
سو پیازاورسو چھتر کا محاورہ جس طرح نون لیگ پر صادق آت ہےاس کی مثال ملنا مشکل ہے،اسٹیبلشمنٹ کی کھوکھ سے جنم لیا آپس میں طے کیا ایک بھائی پرواسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا،ایک کامنجن ناکام ہوا دوسرا آگے کردو،یہی فارمولا اگلی نسل میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ ایک کا منجن ناکام ہو تو دوسرا آگے کر دو، یہی فارمولا اگلی نسل میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے، اب ن لیگ کو لگا عمران خان کے خلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہو گئی، مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف بیانات شروع ہو گئے ہیں، فوج کے خلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے، اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ 1990 والے لوگ اب نہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے۔
اب نون لیگ کو لگا عمران خان کیخلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہو گئی، مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں، عدلیہ کیخلاف بیانات شروع ہوگئے فوج کیخلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے، اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ لوگ 1990 والے اب نہیں ہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2022
ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکمت عملی اسے سیاست سے مکمل باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان ہو گا، اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا لیکن بہرحال اب اداروں کو ن لیگ نے ٹارگٹ کرنا ہے۔