ویب ڈیسک:بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون شیجا اپنی مونچھوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرول ہو رہی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی 35 سالہ رہائشی شیجا کا کہنا ہے کہ انہیں مونچھیں رکھنا پسند ہے، بہت سے لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
شیجا کا کہنا ہے کہ جب وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصویر اپ لوڈ کرتی ہیں تو بہت سے لوگ وجہ بھی پوچھتے ہیں اور ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مونچھیں رکھنے کا فیصلہ 5 سال قبل کیا تھا، اپنے چہرے کے دیگر بالوں کو باقاعدگی سے صاف کرتی ہوں لیکن کبھی مونچھیں صاف کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔
بھارتی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے آس پاس موجود دیگر خواتین نے انہیں کئی بار مونچھیں صاف کرنے کا مشورہ دیا لیکن میں نے انہیں صاف انکار کر دیا۔
شیجا نے یہ بھی کہا کہ کووڈ کے دور میں انہیں ماسک پہننا بھی پسند نہیں تھا کیونکہ اس سے ان کی مونچھیں چھپ جاتی تھیں۔