(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے سابق کرکٹرز اور آسٹریلیا میں روزی روٹی کیلئے بسیں چلانے لگے۔
سری لنکا کے سابق کرکٹرز سورج راندیو اور چنتھاکا جے سنگھے آسٹریلیا میں روزی روٹی کیلئے بسیں چلانے لگے، زمبابوے کے سابق کرکٹر ویڈنگٹن ماوینگا بھی میلبورن میں بس چلا رہے ہیں۔
تینوں اپنے شوق کو بھی نہیں بھولے، وہ بس ڈرائیونگ کی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد پریکٹس کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، بعض اوقات لوگ انھیں پہچان کر بات چیت بھی کرتے ہیں، تینوں اپنے ملکی حالات اور محدود ذرائع آمدنی کی وجہ سے آسٹریلیا منتقل ہوئے اور یہاں پر کلب کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔