ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون کا تیسرے اسپیل، محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی

Rain
کیپشن: Rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اتوار سے آئندہ تین روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس کے باعث اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے۔

رین الرٹ کے مون سون  کے تیسرے اسپیل کے دوران کراچی سمیت سندھ بھرمیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔ اتوار سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ 26 جولائی تک برقرار رہیگا،دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں نیا مون سون سلسلہ 27 جولائی تک اثرانداز ہوسکتا ہے۔

کراچی میں اکثرمقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس موسمی اثرات کے زیراثر تھرپارکر ،عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھ، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیار، حیدرآباد، مٹیاری، سانگھڑ، نوابشاہ، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، جامشورو،شکارپور، قمبرشہدادکوٹ، گھوٹکی اور کشمور میں 27 جولائی تک گرج چمک جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات کی طرف سے متعلقہ محکموں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تیزبارش سے شہری علاقوں میں سیلاب اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے،تیز ہوائیں چلنے سے کمزوراملاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے،خضدار،لسبیلہ،حب اورکیرتھررینج کے ساتھ مسلسل بارشیں حب ڈیم پردباوپیداکرسکتی ہیں۔

مون سون کےتیسرے اسپیل کے دوران کراچی میں ہفتے کے روز موسم ابرآلود رہا،3 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش صدر میں 3 ملی میٹر،قائدآباد میں2.5، کورنگی2، جناح ٹرمینل پر0.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا۔