ویب ڈیسک: اٹلی سے تعلق رکھنے والی مردوں کی ایک ٹیم نے گاڑی کو حرکت میں رکھتے ہوئے اس کا ٹائر بدل کر غیر معمولی گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا۔
رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اعلان کیا کہ ڈرائیور مینوئل زولڈان اور ٹائر چینجر گیانلوکا فولکو نے گاڑی چلاتے ہوئے قلیل وقت میں پہیہ تبدیل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
دونوں نے اٹلی کے لو شو ڈی ریکارڈ کے سیٹ پر 1 منٹ اور 17 سیکنڈ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ زولڈان بی ایم ڈبلیو کار کو ایک ریمپ پر چلارہے ہیں جس کے بعد انہوں نے گاڑی کو دو پہیوں پر پلٹ دیا، اس دوران فولکو گاڑی سے باہر آتے ہیں اور گاڑی کے چلنے کے دوران تیزی سے ٹائر تبدیل کرتے ہیں۔
گنیز نے کہا کہ ان دونوں نے 1 منٹ اور 30 سیکنڈ کے پچھلے ریکارڈ کو 1 منٹ اور 17 سیکنڈ سے شکست دی۔