پاناما پیپرز کو لیک کرنے والے وسل بلوئر کا نیا انکشاف

24 Jul, 2022 | 11:04 AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں ٹیکس چوری اور فراڈ سے متعلق انکشافات کرنے والے پاناما پیپرز کو لیک کرنے والے وسل بلوئر نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو امریکا کے لیے ہٹلر سے زیادہ خطرہ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ روس انہیں مروانا چاہتا ہے۔

جرمنی کے ڈیئر اشپیگل کی جانب سے ہفتے کو شائع ایک انٹرویو میں پاناما پیپرز کے وسل بلوئرکا کہنا ہے کہ انہیں روسی انتقام کا خوف ہے، میگزین نے جان ڈو کے فرضی نام کے تحت ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس روسی حکام اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے مالی غلط کاری کے ثبوت موجود ہیں جنہوں نے یوکرین میں جنگ کے لیے فنڈز فراہم کرنے میں مدد کی۔

اشپیگل کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اپنی جان کا خوف ہے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خطرہ ہے جس کے ساتھ میں جی رہا ہوں کیونکہ روسی حکومت نے اس حقیقت کا اظہار کیا ہے کہ وہ مجھے مارنا چاہتی ہے۔ 

جب اشپیگل نے جان ڈو سے ٹیکس پناہ گاہوں کے بارے میں پوچھا جو ’آمرانہ حکومتوں میں طاقتور افراد‘ کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے تو وسل بلوئر نے مبینہ کردار کے بارے میں بات کی جو وہ روس میں ادا کرتے ہیں جن کے رہنما قانون شکنی سے انکار کرتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن امریکا کے لیے ہٹلر سے زیادہ خطرہ ہیں اور شیل کمپنیاں ان کی بہترین دوست ہیں۔

مزیدخبریں