ویب ڈیسک:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد کے قریب رہی جب کہ عالمی وبا سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے۔
COVID-19 Statistics 24 July 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 24, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 19,402
Positive Cases: 532
Positivity %: 2.74%
Deaths: 03
Patients on Critical Care: 179
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 532 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.74 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ 179 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔