آئمہ بیگ اور فرحان سعید  کےگا نے"نا چھیڑ ملنگا نوں" نےدھوم مچادی

24 Jul, 2021 | 11:15 PM

ویب ڈیسک : گلو کا رہ  آئمہ بیگ اور فرحان سعید کا پنجابی گانا 'نا چھیڑ ملنگا نوں' ریلیز ہو گیا۔ میوزک حلقوں میں گانے کی دھوم مچ گئی۔

 تفصیلات کے مطا بق  نئے گانے کو معروف گلوکار فرحان سید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی خوبصورت آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا۔ گانے کو بلوچستان کے خوبصورت مقامات میں عکس بند کیا  گیاجس کی وجہ یہ بتا ئی گئی ہے کہ  دنیا بھر میں پاکستان کے خوبصورت مقامات کو بھی اجاگر کیا جائے۔

گزشتہ گانوں کی مقبولیت کے بعد نئے گانے نا چھیڑ ملنگا نوں کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر سے حوصلہ افزائی اور مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہیں، تصاویر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہےکہ آئمہ بیگ نے اپنی زندگی کے خاص موقع پر ساڑھی کا انتخاب کیا جبکہ اداکار شہباز شگری نے کالے رنگ کا پینٹ کوٹ پہنا۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی کی تقریب میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انہوں نے نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا انعقاد کیا۔خیال رہے کہ آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں، شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔

مزیدخبریں