ویب ڈیسک : معروف ٹینس اسٹار، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کے ہمراہ ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی جانب سےاپنےانسٹا گرام اکاؤنٹ پرایک مختصرسی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ہنستے ہوئے ڈانس اسٹیپ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ویڈیو کی کیپشن میں لکھا ہے کہ ’دعوت پر جاتے اور آتے ہوئے۔‘ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں اور اُن کی چھوٹی بہن کو خوبصورت رنگوں کا لہنگا پہنے ہوئے اور تیار ہوئے دیکھ جا سکتا ہے، ثانیہ مرزا کی یہ ویڈیو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram