فحش فلمز کیس،اداکارہ شلپا شیٹھی شوہر کے حق میں کھل کر سامنے آگئیں

24 Jul, 2021 | 10:27 PM

 ویب ڈیسک :   فحش فلموں  سے متعلق کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی کھل کر شوہر راج کندرا کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔ بھارتی میڈیاکےمطابق پولیس کاکہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے فحش فلموں کی موبائل ایپلی کیشن ’’ہاٹ شوٹس‘‘ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا ہےکہ موبائل ایپلی کیشن پراپ لوڈ کیا جانیوالا موادفحاشی کے زمرے میں نہیں آتا۔

 تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے فحش فلموں کی موبائل ایپلی کیشن ’’ہاٹ شوٹس‘‘ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا ہےکہ موبائل ایپلی کیشن پراپ لوڈ کیا جانیوالا موادفحاشی کے زمرے میں نہیں آتا۔ اداکارہ شلپا شیٹھی کاکہناہے کہ یہ مواد جنسی لگاؤ سےمتعلق ہے، راج کندرا فحش فلموں کی پروڈکشن میں ملوث نہیں۔ گزشتہ روز راج کندرا کی گرفتاری پر پہلی بار ردعمل دیتے ہوئے شلپا شیٹھی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جیمز تھربرکا ایک قول شیئر کیا تھا۔

خیال رہے کہ راج کندرا کو 19 جولائی کی شب ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپلی کیشن پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ گزشتہ روز راج کندرا کو ممبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 27 جولائی تک پولیس کی تحویل میں دینے کے احکامات جاری کیے گئے۔

ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی کرائم برانچ نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک سرور اور 70 سے زائد فحش فلمیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فحش فلمیں راج کندرا کے اسسٹنٹ امیش کمار کی جانب سے شوٹ کی گئی ہیں، سرور کو فرانزک کے عمل سے گزار کر معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ آیا اس سرور سے فحش ویڈیوز اپلوڈ کر کے کن کن لوگوں کو بھیج گئیں۔ممبئی کرائم برانچ نے نجی بینکوں سے رابطہ کر کے راج کندرا کے بینک کھاتوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ ممبئی پولیس کمشنر نے فحش فلموں کے کیس میں راج کندرا کو اہم سازشی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راج کندرا فحش فلموں کے تین واٹس ایپ گروپس کے ایڈمن ہیں۔

خیال رہے کہ 19 جولائی کو راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں پہلے سے درج مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے دو مختلف ایف آئی آرز میں 9 افراد کو حراست میں لیا تھا جو کہ مبینہ طور پر اداکاراؤں کو فحش فلموں میں برہنہ مناظر فلم بند کرانے کے لیے زبردستی کرتے تھے۔ ان  فلموں کو پیڈ موبائل ایپلی کیشن پر اسٹریم کیا جاتا تھا۔

اداکارہ پونم پانڈے نے ممبئی ہائی کورٹ میں راج کندرا اور ان کے ساتھی کے خلاف کیس دائر کیا تھا جس میں اداکارہ نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ افراد نے ان کے ساتھ معاہدے کو معطل کرتے ہوئے ان کی ویڈیوز کوغیر قانونی طریقے سے استعمال کیا۔

مزیدخبریں