سٹی42: ہائیکورٹ کی جانب سے لاہور سمیت صوبہ بھر کی ماتحت عدلیہ کے انسپکشن ججز کا از سر نو تعیناتی ، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاداحمدخان کولاہور کی ضلعی عدالتوں کا انسپکشن جج مقرر کرد یاگیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےانسپکشن ججز کے اختیارات کے از سر نوتعین بارے منظوری دیدی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی تمام ماتحت عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے۔ سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان لاہور کی ضلعی عدالتوں۔جسٹس شجاعت علی خان راولپنڈی ،جسٹس عائشہ اے ملک ملتان کی ضلعی عدالتوں کی انسپکشن جج ہوں گے۔جسٹس شاہدوحیدسرگودھا،جسٹس علی باقر نجفی بہاولپور،جسٹس شاہد بلال حسن گوجرانوالہ کی ضلعی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے ۔جسٹس مس عالیہ نیلم کو ننکانہ صاحب ،جسٹس عابد عزیز شیخ کوساہیوال ،جسٹس چودھری مسعود جہانگیر کوفیصل آباد ،جسٹس صداقت علی خان کو اٹک،جسٹس سید شہباز علی رضوی کوڈی جی خان ،جسٹس شاہد جمیل خان کو خانیوال،جسٹس فیصل زمان خان کواوکاڑہ ،جسٹس مسعود عابد نقوی کومنڈی بہاؤالدین ،جسٹس مرزا وقاص رؤف کو چکوال،جسٹس چودھری محمداقبال کوچنیوٹ،جسٹس سردار احمد نعیم کووہاڑی،جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کوگجرات کی ضلعی عدالتوں کا انسپکشن جج مقرر کیا گیا ہے۔
جسٹس شہرام سرور چودھری کوقصور،جسٹس ساجد محمود سیٹھی کو سیالکوٹ کی ضلعی عدالتوں کاانسپکشن جج مقرر کیا گیا ہے جبکہ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کومظفر گڑھ،جسٹس اسجد جاوید گھرال کوراجن پور ،جسٹس طارق سلیم شیخ کوٹوبہ ٹیک سنگھ ،جسٹس جواد حسن کوجھنگ،جسٹس مزمل اختر شبیر کورحیم یار خان ،جسٹس چودھری عبدالعزیز کوجہلم ،جسٹس انوار الحق پنوں کومیانوالی،جسٹس فاروق حیدر کو شیخوپورہ کی ضلعی عدالتوں کا انسپکشن جج مقرر کیا گیا ہے۔جسٹس محمد وحید خان بھکر ،جسٹس رسال حسن سید لیہ،جسٹس عاصم حفیظ پاکپتن شریف ،جسٹس صادق محمود خرم بہاولنگر ،جسٹس سہیل ناصر نارووال ،جسٹس شکیل احمد لودھراں ،جسٹس صفدر سلیم شاہد حافظ آباد اور جسٹس محمد رضا قریشی خوشاب کی ضلعی عدالتوں کے انسپکشن جج ہوں گے ۔