ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کا کیس مینجمنٹ سسٹم میں بڑی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ، جوائنٹ ڈائریکٹر آٹومیشن کیس فلو مینجمنٹ کو رپورٹس کی تیاری کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کیس فلو مینجمنٹ سسٹم میں موجود بے قاعدگیوں کو 6 ہفتوں میں دور کیا جائے گا۔ جوائنٹ ڈائریکٹر جمال احمد کیس فلو مینجمنٹ سسٹم کو فعال بنانے کیلئے 15 روز میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ کیس فلو مینجمنٹ سسٹم اگر ہائیکورٹ کے نظام سے مطابقت نہ رکھتا ہو تو نیا سافٹ ویئر بنانے کیلئے 6 ماہ میں تجاویز دی جائیں گی ۔ جمال احمد بطور فوکل پرسن اپنے فرائض جاری رکھیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کا کیس مینجمنٹ سسٹم میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ
24 Jul, 2021 | 06:06 PM