سرکاری ملازمین کی موجیں، ایک ماہ کی اضافی تنخواہ ملے گی

24 Jul, 2021 | 06:00 PM

Arslan Sheikh

در نایاب: عید الالضحیٰ پر شہر کی صفائی برقرار رکھنے والوں کے لئے بڑا تحفہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایل ڈبلیو ایم سی کے فیلڈ سٹاف کیلئے ایک تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الالضحیٰ کے موقع پر 57 ہزار910 ٹن آلائشیں اور کوڑا اٹھایا جس پر پنجاب حکومت نے ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے ایل ڈبلیو ایم سی کے فیلڈ سٹاف کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے 11 ہزار8سو سے زائد فیلڈ سٹاف کو ایک تنخواہ بطور اعزازیہ ملے گی۔ ایوان وزیراعلیٰ نے سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل اور سی ای او رافعیہ حیدر کی خدمات کو بھی سراہا ہے۔

مزیدخبریں