سٹی 42 :عید کی تعطیلات کے بعد سبزی منڈی میں سبزیوں کی ترسیل مکمل بحال نہ ہوسکی،سبزیوں کی قیمتیں تاحال سرکاری نرخناموں کےبرعکس آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد سبزی منڈی میں سبزیوں کی ترسیل مکمل بحال نہ ہوسکی ،سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ، سرکاری نرخنامے کے مطابق، ادرک چائنہ 420 روپے فی کلوگرام, 500 روپے فی کلو، آلو 65 روپے فی کلو گرام، میں فروخت، پیاز 43 روپے فی کلوگرام، 50 روپے فی کلو فروخت، بینگن 32 روپے فی کلوگرام، 60 روپے فی کلو میں فروخت، پھول گھوبی 57 روپے فی کلوگرام، 70 روپےفی کلو میں فروخت، سبز مرچ 90 روپے فی کلوگرام، 100 روپے فی کلو میں فروخت، کھیرا دیسی 60 روپے فی کلوگرام, 70 روپے فی کلو میں فروخت، ٹماٹر 75 روپے فی کلوگرام, 90 روپے فی کلوگرام میں فروخت، لہسن چائنہ 200 روپے فی کلوگرام، 250 روپے فی کلو میں فروخت، میتھی 160 روپے فی کلوگرام، 200 روپے فی کلوگرام میں فروخت، مٹر 182 روپے فی کلوگرام، 250 روپے فی کلو میں فروخت، ٹینڈے دیسی کالے 100، بھنڈی 70، گاجر چائنہ 125 اور کریلے 120 روپےفی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔