پنجاب حکومت نے لاہور میں نئے کالج کے قیام کی منظوری دے دی

24 Jul, 2021 | 05:16 PM

Malik Sultan Awan

قیصر کھوکھر: تعلیم کے فروغ کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہو رکے علاقے سبزہ زار میں نیا کالج بنانے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے۔ تعلیم کے فروغ کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہو رکے علاقے سبزہ زار میں نیا کالج بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ کالج ایسوسی ایٹ کالج ہوگا۔ سبزہ زار میں نیا کالج ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔ کالج کے قیام سے علاقے کے طلبہ کو گھر کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم کی سہولت میسر آ ئے گی۔

مزیدخبریں