ویب ڈیسک : افغان طالبان نے خواتین کے لئے بڑا اعلان کردیا۔ کام کریں یاآفسز جائیں تعلیم حاصل کریں یا سیاست میں چھا جائیں ، کوئی اعتراض نہیں مگر حجاب لینا ہوگا۔
افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ نئی حکومت میں خواتین کو حجاب کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، خواتین کو تعلیم حاصل کرنے اور سیاست میں حصہ لینے کی بھی اجازت ہوگی۔ جبکہ انہیں گھر سے نکلنے کے لیے مرد سربراہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق افغان طالبان سہیل شاہین نے واضح کیا ہے کہ امن معاہدے کے لیے نئی حکومت کا قیام اور افغان صدر اشرف غنی کا عہدہ چھوڑنا ضروری ہے۔ ادھر امریکا کی جانب سے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے ۔ پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ افغان فورسز کی حمایت میں طالبان پر حملے جاری رکھیں گے۔