لاہور شہر کی ڈویلپمنٹ کیلئے نیا باب کھولنے کا فیصلہ

24 Jul, 2021 | 02:09 PM

Sughra Afzal
Read more!

(درنایاب) پنجاب حکومت کا لاہور شہر کی ڈویلپمنٹ کیلئے نیا باب کھولنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے تین جاری میگا پراجیکٹس کے بعد شاہدرہ جدید ٹربو راؤنڈ اباؤٹ سمیت 10 ارب کی لاگت سے چار مزید منصوبوں کیلئے ابتدائی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے سامنے شاہدرہ جدید ٹربو راؤنڈ اباؤٹ سمیت چار میگا پراجیکٹس پیش کیے گئے تھے، ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے چند روز قبل پریزنٹیشن دی تھی، وزیراعلیٰ نے چار منصوبوں پر کام کرنے جبکہ تین منصوبوں کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی تھی، چیف انجنیئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے نیسپاک کی مشاورت سے منصوبوں کا ابتدائی خاکہ تیار کیا تھا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبوں کے پی سی ون تیار کرکے پی اینڈ ڈی سے باقاعدہ منظوری لینے کی ہدایت کردی ہے، پانچ ارب کی لاگت سے شاہدرہ میں ٹربو راؤنڈ اباوٹ اور آٹھ ریمپس تعمیر کیے جائیں گے، راؤنڈ اباوٹ کی تعمیر سے تین لاکھ گاڑیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ایک ارب 80 کروڑ کی لاگت سے ساڑھے چھ کلومیٹر طویل غازی روڈ تا بھٹی چوک ڈیول کیرج وے کی تعمیر و بحالی ہوگی۔

 ایک ارب چالیس کروڑ کی لاگت سے شہر کے آٹھ جنکشنز کو بہتر کیا جائے گا، جن میں بھٹی چوک، داتا دربار، فیصل چوک، گلشن راوی ٹی جنکشن، نشتر جنکشن، کاہنہ کاچھا روانڈ اباوٹ شامل ہیں، نوے کروڑ کی لاگت سے داتا نگر برج اور گرد ونواح کی بحالی کا منصوبہ شامل کیا گیا۔

مزیدخبریں