(مانیٹرنگ ڈیسک) اوکاڑہ میں جھولا گرنے سے دو بہنیں موت کے منہ میں چلی گئیں۔
اوکاڑہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جھولا گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں، پولیس نے جاں بحق بچیوں کے والد کی مدعیت میں جھولوں کے مالک حاکم علی، اللہ دتہ، عجب خان اور دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اوکاڑہ میں جھولا گرنےسےدوچھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں،پچھلے سال PSQCA نےبچوں کے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی اگر اوکاڑہ کی انتظامیہ نےکوالٹی سرٹیفیکیٹ کےبغیر جھولےلگانے کی اجازت دی توDCکو گرفتار کرنا چاہئے اوراگر سرٹیفیکیٹ تھا توPSQCA کے ذمہ داران کو پکڑیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2021
فواد چودھری نے جھولا گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال پی ایس کیو سی اے نے بچوں کے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفکیشن لازمی قرار دی تھی، اگر اوکاڑہ کی انتظامیہ نے کوالٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر جھولے لگانے کی اجازت دی تو ڈی سی کو گرفتار کرنا چاہیے اور اگر سرٹیفکیٹ تھا تو پی ایس کیو سی اے کے ذمہ داران کو پکڑیں۔