ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی سمز بلاک کرنے کا فیصلہ

Corona vaccine -Sim Block
کیپشن: Corona vaccine -Sim Block
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بلاک کرنے کے لیے وفاق کے ذریعے پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ کورونا ٹاسک فورس نے صوبے میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد اور کراچی میں کیسز کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کرنے پر ایک بار پھر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا، کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن سرکاری ملازمین نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی ان کی تنخواہیں آئندہ ماہ سے بند کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جو لوگ ایک ہفتے میں ویکسین نہ کروائیں ان کی موبائل سم کو بلاک کیا جائے جب کہ اگلے مہینے سے ویکسین نہ لگانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکی جائیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے اس ضمن میں سیکرٹری فنانس کو اے جی سندھ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کی موبائل سم بند کرنے کے لیے این سی او سی اور پی ٹی اے کو خط لکھا جائے گا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer