گنڈا پور کا بیان شرمناک،شہبازشریف

24 Jul, 2021 | 12:23 PM

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کا مریم نواز کے خلاف بیان شرمناک ہے۔

اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی جانب سے شرمناک زبان کا استعمال قابل مذمت ہے۔ ان کے الفاظ خواتین کے خلاف نفرت کا اظہار کر رہے تھے۔ ایسی ذہنیت کے حامل لوگوں کو حکومت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کا کہناہےکہ مریم نواز کے خلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی۔ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف وزرا کی زبان درازی گھٹیا ذہنیت کی عکاسی ہے۔پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے خلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی، ریاست مدینہ کا تھوڑاسا بھی پتا ہوتا تو خاتون کیلئے یہ رویہ اختیار نہ کرتے، عمران خان کے بیانات سے واضح ہے کہ یہ آزادکشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں۔راناثنااللہ نے کہاکہ عمران خان کی ذہنیت اس کے وزیروں کی زبان سے جھلکتی ہے،کنٹینرکی گندی ذہنیت آزاد کشمیر میں مسلط کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کو ڈاکو رانی کہہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مریم نواز نے آٹھ کروڑ کی سرجری کرائی ہے، تھپڑ مارنے والوں کی دھمکی دینے والوں کو تھپڑ ماریں گے، چوروں کے بچوں کو حکومت نہیں کرنے دیں گے۔آزاد کشمیر الیکشن کی انتخابی مہم  کے خاتمے کے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف کا بھی کڑا امتحان شروع ہوگیا ہے آزاد کشمیر اسمبلی پینتالیس نشستوں کیلئے 7 سو سے زائد امیدواروں میں مقابلہ اتوار کے روزہو گا۔آزاد کشمیر کے انتخابات میں 32 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنی رائے دہی کے حق کا استعمال کریں گے۔

مزیدخبریں