ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

Lockdown
کیپشن: Lockdown
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر  ضلع گوادر میں دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کااعلان کردیا، اس حوالےسے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع گوادر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر 25 جولائی سے دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا، تاہم خوراک، پھل سبزیوں کی دکانیں، میڈیکل اسٹور، پیڑول پمپس کھلے رہیں گے، ان مقامات پر ان افراد کو جانے کی اجازت ہوگی جو ویکسینیشن کرواچکے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صرف ان ماہی گیروں کو شکار کی اجازت ہوگی جنہوں نے ویکسین لگوائی ہو، تمام مچھلی مارکیٹ بھی اگلے پندرہ دن کے لئے بند ہوں گی۔سیاح بھی اگلے پندرہ دن تک ضلع گوادر میں داخل نہیں ہوسکیں گے، جبکہ تمام پارکس، کھیلوں کے میدان اور ہر قسم کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔

 

Sughra Afzal

Content Writer