ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی معروف ماڈل لارا مدھوال کار حادثے میں جاں بحق

Lara Mudhwal
کیپشن: Lara Mudhwal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف ماڈل لارا مدھوال کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

ماڈل لاریب مدھوال، لارا مدھوال کے نام سے مشہورتھیں اس کے علاوہ وہ اپنی منفرد اسٹائلنگ کی وجہ سے جانی جاتی تھیں۔ لارا مدھوال سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ متحرک تھیں اکثر وہ اپنی ماڈلنگ اور اسٹائلنگ کے حوالے سے پوسٹیں شیئر کرتی رہتی تھیں۔

لارا مدھوال  کی قریبی دوست نے ان کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے کہا کہ لارا بالاکوٹ میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔ لارا کی دوست نے مزید بتایا کہ وہ زندگی سے بھرپور لڑکی تھی، براہ مہربانی  لارا کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

سوشل میڈیا پر لارا کی اچانک موت پر ان کے قریبی دوستوں اور مداحوں کی جانب سے اظہار تعزیت کیا جارہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer