ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او ہیئر کو شوکاز نوٹس جاری

SHO
کیپشن: SHO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تھانوں کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری، ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او ہیئر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر رات گئے اچانک تھانہ ہیئر، برکی اور ہڈیارہ پہنچے، جہاں انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر موصول شدہ اور زیر التواء درخواستوں کا ریکارڈ چیک کیا، سی سی پی او نے ریکارڈ رجسٹر، حوالات اور مال خانوں کا بھی جائزہ لیا، موصول شدہ درخواستوں پر بروقت کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او ہیئرانسپکٹر جاوید پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسُے شوکاز نوٹس جاری کردیا جبکہ بہترین سپرویژن اور درخواستوں پر بروقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او برکی انسپکٹر قمر عباس کو شاباش دی۔

 غلام محمود ڈوگر نے برکی ویئرہاؤس میں کھڑی گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا اور ان کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی۔

Sughra Afzal

Content Writer