فکسنگ اسکینڈل، سلیم ملک نے جواب تیار کرلیا

24 Jul, 2020 | 11:05 PM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی) کرکٹ فکسنگ اسکینڈل میں سابق کپتان سلیم ملک کی لیگل ٹیم نے پی سی بی اور آئی سی سی کے ٹرانسکرپٹ کا جواب تیار کرلیا۔

سابق کپتان سلیم ملک کی لیگل ٹیم نے پی سی بی اور آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کا جواب تیار کرلیا، سلیم ملک نے ٹرانسکرپٹ کے تمام سوالوں کا تفصیلی جواب تیارکیاہے ۔ذرائع کے مطابق جواب میں موقف اختیات کیا گیا ہے کہ اسٹرنگ آپریشن کرنے والا اخبار جھوٹ کی بنیاد پر بند ہو چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جن لوگوں سے ملاقات ہوئی ان سے تعلق کے حوالے سے معاملات کو بھی واضح کیاگیا ہے ۔سلیم ملک کہتے ہیں کہ میری خواہش ہے کہ یہ معاملہ اب ختم ہونا چاہئے۔
عدالتوں سے کلئیر ہوچکا ہوں پی سی بی اور آئی سی سی سے تعاون کررہاہوں ، توقع ہے کہ پی سی بی بھی جوابی طور پر بہتر رویے کا مظاہرہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق سلیم ملک منگل یابدھ کے روز پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو جمع کروائیں گے۔

مزیدخبریں