جعلی ایم این اے ساتھیوں سمیت گرفتار

24 Jul, 2020 | 09:13 PM

Malik Sultan Awan

(وقاص احمد) گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےجعلی ایم این اے کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق جعلی ایم این اے جاوید قادری کو گرفتار کرلیا گیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ جعلی ایم این اے کی پلیٹ والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی، ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق ملزم جاوید قادری اپنے آپ کو ایم این اے بتاتا اور ملزم ساتھیوں سمیت پولیس افسران کوقتل کی دھمکیاں دیتا تھا۔
ایس پی دوست محمد کا کہنا تھا کہ فریقین کی انکوائری میں جاید قادری نے نازیبا الفاظ استعمال کئے، جاوید قادری نے سب انسپکٹراورافسران کو قتل کی دھمکیاں دیں، علاوہ ازیں جاوید اور رمضان قادری جھوٹا مقدمہ درج کرانا چاہتے تھے۔

مزیدخبریں