( سعود بٹ ) غیر قانونی انٹرنیٹ کنکشن فراہم کرنے والوں کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ان ایکشن، بغیرلائسنس انٹرنیٹ سروسز فراہم نہ کی جائیں۔
پی ٹی اے اعلامیہ کے مطابق غیرقانونی طور پر انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والوں کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ بغیر لائسنس انٹرنیٹ سروسز فراہم نہ کی جائیں، صرف پی ٹی اے کے مجاز لائسنس یافتگان کو ہی انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کا اختیار حاصل ہے۔
پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ادارے کو ملک بھر میں غیر قانونی انٹرنیٹ کنکشن فراہمی کی متعدد شکایات موصول ہوئیں، جس کے بعد حکام کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔
پی ٹی اے کی جانب سے غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ سروسز فراہم کر نے والوں کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ بغیر لائسنس انٹرنیٹ سروسزفراہم نہ کی جائے۔ صرف پی ٹی اے کے مجاز لائسنس یافتگان کو ہی انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کا اختیار حاصل ہے۔ pic.twitter.com/r8dLf5SHna
— PTA (@PTAofficialpk) July 24, 2020
دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پب جی گیم انتظامیہ سے گیم کی تفصیلات اوربچوں پر برے اثرات سے بچاؤ کی تدابیر پرجواب مانگا تھا لیکن انتظامیہ نے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اورکنٹرولز کی تفصیلات نہیں دیں جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔