ڈالر سستا ہوگیا

24 Jul, 2020 | 07:41 PM

Malik Sultan Awan

(حسن علی) کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بنک میں ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا، انٹر بنک میں ڈالرکی قیمت میں 36 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر انٹر بنک میں ڈالر 36 پیسے سستا ہو گیا۔انٹر بنک میں ڈالر 167 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اسٹیٹ بنک کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر ڈالر کی قیمت کو مستحکم کرے تاکہ ملکی معیشت میں بہتری آ سکے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا مہنگا، ہوگیا جس کے باعث صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی آگئی، سونے کی قیمت میں3ہزار روپے فی تولہ اضافہ دیکھا گیا۔24قیراط سونے کی فی تولہ قیمت1لاکھ20ہزار روپے ہوگئی جبکہ 22قیراط سونے کی فی تولہ قیمت1لاکھ10ہزار روپے ہوگئی۔

مزیدخبریں