شوہر کو قتل کرنیوالی خاتون آشنا سمیت گرفتار

24 Jul, 2020 | 07:17 PM

Arslan Sheikh

( عابد چوہدری ) کوٹ لکھپت پولیس نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کھوسہ کے مطابق پروین بی بی کے سیموئیل مسیح کے ساتھ تعلقات تھے اور دونوں نے مل کر انور مسیح کو قتل کر کے زیر تعمیر مکان میں دفن کر دیا تھا، ملزمان نے دوران تفتیش انور مسیح کے قتل کا انکشاف کیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان کے انکشاف کے بعد پولیس نے زیر تعمیر مکان سے متوفی انور کی لاش اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔ پولیس نے متوفی انور کے بیٹے اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزمان کو مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی لالچی بیوی نے اپنے مجازی خدا کو آشنا کے ساتھ مل کر ابدی نیند سلا دیا تھا۔ قبل ٹاؤن شپ میں عامر علی کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، جس کی تفتیش کے لیے عامر کی بیوی نورین کو بلایا گیا۔

دوران تفتیش بیوی کے بیانات سے پولیس کو شک ہوا کہ جیسے معاملہ کچھ اور ہے، جب بیوی کا موبائل ریکارڈ چیک کیا گیا اور سی سی ٹی وی کیمروں سے عامر کے قتل کی تفتیش شروع کی گئی تو پتا چلا کہ جس شخص نے عامر کو گولی ماری وہ ان کا مالک مکان ہے۔ 

مزیدخبریں